بلوچستان

جھل مگسی میں سیاہ کاری کے شبہ میں فائرنگ، خاتون اور نوجوان زخمی

ملزم صدام حسین واردات کے بعد فرار، شدید زخمی نوجوان کو لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا

جھل مگسی: سب تحصیل گنڈاوہ کے علاقے گوٹھ ماہی فقیر میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک نوجوان زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم صدام حسین کٹوہر مگسی نے فائرنگ کر کے اپنی کزن اور اس کے مبینہ آشنا امجد حسین مگسی کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق امجد حسین مگسی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button