سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دیا،آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دیا،آئی ایس پی آر پسنی (یو این اے )بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور ممکنہ تخریبی سرگرمیوں کی حساس اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا گیا۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی، جس کے جواب میں بھرپور کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جو علاقے میں امن و امان خراب کرنے اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران 2 بہادر جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آپریشن کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سہولت کار یا بقیہ دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور شہید جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔