بلوچستان

خاران، گروک ڈیم کے2ملازمین گاڑی سمیت اغواکرلیا

مسلح افراد نے چار میں سے دو افراد کو رہا کر دیا، مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع

خاران(یو این اے )بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے گروک ڈیم منصوبے پر کام کرنے والے دو ملازمین کو ویگو گاڑی سمیت اغوا کر لیا ہے۔ یہ واقعہ خاران شہر سے تقریبا 15 کلومیٹر دور مین خاران-کراچی روڈ پر سراوان کے مقام پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے مبینہ طور پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے ابتدائی طور پر ڈیم سے وابستہ چار غیر مقامی ملازمین کو روکا اور انہیں اپنی تحویل میں لیا، تاہم بعد ازاں دو افراد کو چھوڑ دیا گیا جبکہ دو ملازمین کو گاڑی سمیت نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ذمہ دار عناصر کے سراغ کے لیے مختلف ذرائع سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شاہراہ پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ مغویوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button