بلوچستان

دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، رجسٹریشن باہمی اتفاق سے حل کرنا چاہتے ہیں، ضیالانگو

جے یو آئی مدارس کے معاملے پر حکومتی موقف کو سمجھے، صوبائی وزیر داخلہ کی اپیل
جے یو آئی مدارس کے معاملے پر حکومتی موقف کو سمجھے، صوبائی وزیر داخلہ کی اپیل
جے یو آئی مدارس کے معاملے پر حکومتی موقف کو سمجھے، صوبائی وزیر داخلہ کی اپیل
جے یو آئی مدارس کے معاملے پر حکومتی موقف کو سمجھے، صوبائی وزیر داخلہ کی اپیل
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں جنہوں نے ہمیشہ امت کو جوڑے رکھا ہے، حکومت مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر جمعیت علما اسلام کے تحفظات دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی وزرا حاجی میر علی مدد جتک اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی میر برکت رند کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعت جے یو آئی کے وفد سے مذاکرات کے دوران کیا۔ ملاقات میں جے یو آئی کی جانب سے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، سینیٹر کامران مرتضی اور دیگر اہم رہنما شریک تھے۔مذاکرات کے دوران مدارس رجسٹریشن سمیت دیگر سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں اطراف سے مستقبل میں بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی پالیسی پر گامزن ہے اور اپوزیشن کے پاس حکومتی وفد کی آمد سنجیدگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے سینیٹر مولانا عبدالواسع کی سیاسی بصیرت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جے یو آئی حکومتی موقف کو سمجھے گی تاکہ اس حساس معاملے کو خوش اسلوبی اور باہمی اتفاق رائے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button