کوئٹہ میں بجلی گیس کی ناروا لوڈ شیڈنگ قابلِ مذمت ہے، سابق میئر رحیم کاکڑ
April 30, 2026
وزیر اعلی اور حکام فوری طور پر گیس و بجلی کی کمی پوری کر کے عوام کو ریلیف دیں، تحریک انصاف رہنما وزیر اعلی اور حکام فوری طور پر گیس و بجلی کی کمی پوری کر کے عوام کو ریلیف دیں، تحریک انصاف رہنما کوئٹہ(یو این اے)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ نے شہر میں بجلی اور گیس کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کے لیے ایک افسوسناک تحفہ قرار دیا ہے. انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے اور اب گرمیاں شروع ہوتے ہی بجلی کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے.رحیم کاکڑ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی بلوچستان، جی ایم سوئی گیس، اور چیف کیسکو فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور شہر میں بجلی و گیس کی سپلائی کو بہتر بنا کر عوام کی تکلیف دور کریں. انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف ایک عوامی جماعت ہے جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور شہریوں کے بنیادی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.