تازہ ترین

بلوچستان سرکاری درسی کتب کی تقسیم میں غفلت کا انکشاف

محکمہ تعلیم کے افسران کی مبینہ سنگین لاپرواہی بے نقاب، ملبہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ پر ڈالا جاتا ہے ،خصوصی رپورٹ
محکمہ تعلیم کے افسران کی مبینہ سنگین لاپرواہی بے نقاب، ملبہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ پر ڈالا جاتا ہے ،خصوصی رپورٹ
 محکمہ تعلیم کے افسران کی مبینہ سنگین لاپرواہی بے نقاب، ملبہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ پر ڈالا جاتا ہے ،خصوصی رپورٹ
محکمہ تعلیم کے افسران کی مبینہ سنگین لاپرواہی بے نقاب، ملبہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ پر ڈالا جاتا ہے ،خصوصی رپورٹ
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں سرکاری درسی کتب کی مفت فراہمی کے عمل میں انتظامی غفلت اور لاپرواہی کے سنسنی خیز اطلاعات سامنے آئے ہیں۔ جس کی ایک مثال ضلع گوادر میں محکمہ تعلیم کی جانب سے گزشتہ تعلیمی سال 2024-2025 کی درسی کتب طلبہ اور اسکولوں تک پہنچانے کے بجائے ضائع کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔جو تشویشناک اور نہ صرف انتظامی نااہلی بلکہ تعلیمی نظام میں موجود سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس واقعے نے پورے بلوچستان میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ حالانکہ اس سال وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیم کو ہر گھر تک پہچانے کے وژن کے مطابق مقررہ حد سے زیادہ کتب طلب کیے جانے کے بعد ٹیکسٹ بک بورڈ مذید کتب کی طباعت پر شب و روز کام کررہی ہے۔ جو جلد متعلقہ اضلاع کو فراہم کردی جائینگی۔ تاہم صوبے کے مختلف اضلاع میں ہر سال درسی کتب کی عدم فراہمی کا شور سننے کو ملتا ہے، جس پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقے شدید ردعمل دیتے ہوئے عموما اس کا ملبہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ پر ڈال دیتے ہیں۔ تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ اپنی ذمہ داریوں کو بروقت اور احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے ہر سال درسی کتب کی طباعت اور فراہمی یقینی بناتا ہے، مگر ضلعی سطح پر محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران اور اہلکاروں کی غفلت، ناقص منصوبہ بندی اور عدم دلچسپی کے باعث یہ کتب طلبہ تک نہیں پہنچ پاتیں۔گوادر میں سامنے آنے والا حالیہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اصل مسئلہ کتب کی فراہمی نہیں بلکہ ان کی درست تقسیم اور نگرانی کا فقدان ہے۔ اگر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور سنجیدگی سے ادا کریں تو نہ صرف طلبہ کو بروقت کتب فراہم کی جا سکتی ہیں بلکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ساتھ ہی اس امر کی بھی ضرورت ہے کہ محکمہ تعلیم کے اندر ایک مثر مانیٹرنگ نظام قائم کیا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی ضلع میں اس قسم کی غفلت یا بدانتظامی کا اعادہ نہ ہو۔تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے، اور درسی کتب اس بنیاد کا اہم ترین حصہ ہیں۔ لہذا ان کی بروقت اور منصفانہ فراہمی کو یقینی بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے، تاکہ بلوچستان کے طلبہ کو تعلیم کے یکساں مواقع میسر آسکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button