بلوچستان

نیشنل پارٹی آزادیِ اظہارِ رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے،سینیٹر جان محمد بلیدی

بلیدہ کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی انتہا، اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود سڑکیں غائب، پریس کانفرنس

تربت(یو این اے )نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر جان محمد بلیدی نے تربت میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں تربت پریس کلب کے نائب صدر ارشاد اختر، جنرل سیکرٹری نور شاہ نور اور دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقائی سیاسی صورتحال، صحافتی کردار اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔سینیٹر جان محمد بلیدی نے صحافیوں کی غیر جانبدارانہ صحافت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی آزادیِ اظہارِ رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پریس کلب کے لیے نئی بلڈنگ منظور کرائی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جبکہ ایم این اے پھلین بلوچ نے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقِ رائے دہی کے بغیر بلوچستان میں پائیدار امن ممکن نہیں۔انہوں نے بلیدہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز بدعنوانی کی نذر ہو چکے ہیں اور آج تک وہاں ایک کلومیٹر معیاری سڑک بھی نہیں بن سکی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع کیچ بالخصوص بلیدہ میں جاری منصوبوں کا شفاف آڈٹ کیا جائے اور عوامی وسائل لوٹنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے تاکہ قومی خزانے کو لوٹ مار کے بجائے عوامی فلاح پر خرچ کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button