کوئٹہ میں پراپرٹی مارکیٹ بحران کا شکار، قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی ہو گئی
April 29, 2026
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پراپرٹی مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی ہے،کوئٹہ( یو این اے)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پراپرٹی مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی ہے، جہاں گزشتہ چند ماہ کے دوران رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پلاٹس، مکانات، دکانوں اور کمرشل پراپرٹیز کی خرید و فروخت میں واضح سست روی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں، بلڈرز اور پراپرٹی ڈیلرز کو مالی مشکلات کا سامنا ہے خبر رساں ایجنسی یواین اے کے خصوصی سروے کے مطابق کوئٹہ کے اہم رہائشی علاقوں جن میں جناح ٹان، سمنگلی روڈ، ایئرپورٹ روڈ، سیٹلائٹ ٹان اور زرغون روڈ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ماضی میں جن علاقوں میں ایک کنال پلاٹ یا مکان کی قیمت کروڑوں روپے تک پہنچ چکی تھی، اب وہاں مالکان کم قیمت پر بھی خریدار تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں پراپرٹی ڈیلرز نے یو این اے سے بات چیت میں کہنا ہے کہ ملک میں مجموعی معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی، شرح سود میں اضافہ، سرمایہ کاری کے مواقع محدود ہونے اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے خریدار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بینک فنانسنگ اور ہاسنگ اسکیمز میں مشکلات نے بھی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو متاثر کیا ہے مارکیٹ ماہرین کے مطابق گزشتہ برسوں میں کوئٹہ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا، تاہم اب مارکیٹ حقیقت پسندانہ سطح پر واپس آ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے باوجود خریدار فوری سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ انہیں مزید کمی کی توقع ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے متوسط طبقے کے لیے گھر خریدنے کے امکانات بہتر ہوئے ہیں، تاہم بینک قرضوں اور تعمیراتی لاگت میں اضافے کے باعث عام آدمی اب بھی مکمل طور پر فائدہ نہیں اٹھا پا رہا۔دوسری جانب تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ سیمنٹ، سریا، اینٹوں اور دیگر تعمیراتی سامان کی بڑھتی قیمتوں نے نئے منصوبوں کو مہنگا بنا دیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کار نئی ہاسنگ اسکیمز اور کمرشل منصوبوں میں دلچسپی کم لے رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی سطح پر معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے لیے بہتر پالیسیز اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے آسان شرائط متعارف نہ کروائی گئیں تو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پراپرٹی مارکیٹ مزید دبا کا شکار ہو سکتی ہے پراپرٹی مارکیٹ سے وابستہ حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جائیداد کے شعبے کو سہارا دینے کے لیے ٹیکسوں میں نرمی، ہاسنگ فنانس کی سہولیات اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا اعلان کیا جائے تاکہ مارکیٹ میں دوبارہ سرگرمی بحال ہو سکے۔