بلوچستان

نصیرآباد میں آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک واقعہ، 2بچے جاں بحق

حادثے میں ایک بچی زخمی، متاثرین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا
حادثے میں ایک بچی زخمی، متاثرین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا
نصیرآباد( یو این اے )بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے تمبو میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے گھر کے قریب یا کھلے مقام پر موجود تھے کہ اچانک تیز کڑک کے ساتھ آسمانی بجلی ان پر آ گری، جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی۔ واقعے کے فورا بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی بچی اور جاں بحق بچوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی بچی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اسے بچانے کے لیے ڈاکٹرز بھرپور کوششیں کر رہے ہیں واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں اور خراب موسمی حالات کے دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button