بلوچستان

کوئٹہ،غیر رجسٹرڈ واٹر پلانٹس کے خلاف بی ایف اے کا ایکشن، مزید 10 یونٹس سیل

جعلی لیبلنگ اور ناقص صفائی پر کارروائی، 100 کارٹن غیر معیاری پانی بھی ضبط، ڈی جی حبیب اللہ خان
جعلی لیبلنگ اور ناقص صفائی پر کارروائی، 100 کارٹن غیر معیاری پانی بھی ضبط، ڈی جی حبیب اللہ خان
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ اور ناقص بوتل بند پانی کے خلاف جاری مہم کے دوران مزید 10 واٹر پلانٹس کو سیل کر دیا ہے۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سریاب، ایسٹرن بائی پاس، جتک اسٹاپ، سرکی روڈ، پٹیل روڈ، ہزارہ ٹان اور عیسی نگری سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جس کے دوران یونٹس میں رجسٹریشن اور لائسنس کی عدم موجودگی، جعلی لیبلنگ، ناقص صفائی اور ورکرز کے میڈیکل ریکارڈ نہ ہونے جیسی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔کارروائی کے دوران ایک مقام سے 100 کارٹن غیر معیاری بوتل بند پانی بھی ضبط کیا گیا، جبکہ متعدد نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے حبیب اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ تمام اشیا خوردونوش بشمول منرل واٹر کی تیاری کے لیے اتھارٹی سے لائسنس اور رجسٹریشن حاصل کرنا قانونی طور پر لازمی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان اقدامات کا مقصد خوراک کے مراکز کی اصلاح اور عوام کو محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button