تازہ ترین

انسانی زندگی کے آخری لمحات خوابوں کا معمہ: نئی سائنسی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

مرنے سے پہلے نظر آنے والے مناظر مریض کو ذہنی سکون اور موت کی قبولیت میں مدد دیتے ہیں: اطالوی ماہرین
مرنے سے پہلے نظر آنے والے مناظر مریض کو ذہنی سکون اور موت کی قبولیت میں مدد دیتے ہیں: اطالوی ماہرین
روم (مانیٹرنگ ڈیسک): انسانی زندگی کے آخری ایام میں نظر آنے والے خواب اور مناظر ہمیشہ سے ایک معمہ رہے ہیں، لیکن اٹلی کے ادارے ’ایزینڈا یو ایس ایل‘ کے ماہرین کی حالیہ تحقیق نے اس پر سے پردہ اٹھایا ہے۔ معروف جریدے ’ڈیتھ اسٹڈیز‘ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، مرنے سے قبل لوگوں کو اکثر ایک جیسے مناظر دکھائی دیتے ہیں جو انہیں سکون فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران 239 طبی ورکرز، نرسوں اور ماہرِ نفسیات سے ڈیٹا جمع کیا گیا جنہوں نے آخری اسٹیج کے مریضوں کے تجربات کو خود سنا اور قلمبند کیا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اکثر مریضوں نے خواب میں اپنے ان عزیزوں کو دیکھا جو پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں۔ ایک مریضہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کو دیکھا جو انہیں پکار رہے تھے، جبکہ دیگر نے روشن دروازے، سیڑھیاں یا ساحلِ سمندر پر دوڑتے ہوئے سفید گھوڑے جیسے پرسکون مناظر بیان کیے۔

تحقیق کی سربراہ ایلیسا رابٹی کے مطابق یہ خواب محض وہم نہیں بلکہ مریض کو موت کے لیے ذہنی اور روحانی طور پر تیار کرنے کا ایک قدرتی طریقہ ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر خواب سکون دینے والے ہوتے ہیں، تاہم کچھ مریضوں کو اپنے اندرونی خوف کے باعث ڈراؤنے مناظر بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تجربات سے یہ احساس ملتا ہے کہ انسان آخری وقت میں تنہا نہیں ہے، لہٰذا طبی عملے اور اہلخانہ کو مریضوں کی ان باتوں کو توجہ سے سننا چاہیے تاکہ انہیں نفسیاتی سہارا مل سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button