خضدار ضمنی الیکشن: بلوچستان نیشنل پارٹی کے تین رہنماوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے
February 23, 2026
پیپلز پارٹی اور عوامی پینل کے امیدوار پہلے ہی نامزد، انتخابی مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل خضدار(یو این اے )این اے 256 خضدار کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تین سینئر رہنماں، سابق ایم این اے میر محمد عثمان ایڈووکیٹ، خالدمحمود ایڈووکیٹ، اور سفر خان مینگل نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔اسی نشست پر پہلے ہی پیپلز پارٹی کے آغا شکیل درانی، نواب زادہ میر حمزہ خان زہری، میر عبد الرحمان زہری، میر صلاح الدین زہری اور جھالاوان عوامی پینل کے میر شفیق الرحمن مینگل نے کاغذات نامزدگی جمع کروا لیے ہیں۔ آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔این اے 256 کی یہ نشست بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 فروری 2026 مقرر کی ہے۔سیاسی حلقوں میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تینوں رہنما آزاد حیثیت میں انتخابی مقابلے میں حصہ لیں گے، جبکہ بی این پی ذرائع کے مطابق پارٹی خضدار کی این اے سیٹ پر حصہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی این اے 256 خضدار سے جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار کی حمایت کر سکتی ہے۔