گوادر اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں آئس منشیات برآمد
February 23, 2026
منشیات کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مالیت 36.5 ملین ڈالر سے زائد، گاڑی و منشیات تحویل میں،اے این ایف گوادر(یو این اے )اے این ایف اسپیشل انویسٹیگیشن سیل گوادر نے خفیہ اطلاع پر پلیری کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بھاری مقدار میں آئس منشیات برآمد کی ہے۔ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 36.5 ملین امریکی ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ منشیات اور گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانہ اے این ایف گوادر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد بٹ نے کہا کہ کارروائی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مثر اقدامات کا حصہ ہے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔