خضدار256ضمنی الیکشن کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز
February 21, 2026
متعدد سیاسی شخصیات کے نمائندگان نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئےخضدار(یو این اے )خضدار میں این اے 256 کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز ہو گیا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے اپنے امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے ہیں۔اس ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے اہم امیدواروں میں پیپلز پارٹی کے آغا شکیل احمد درانی، جھالاوان عوامی پینل کے میر شفیق الرحمان مینگل، پیپلز پارٹی کے سردار زادہ میر ظفراللہ ساسولی، جمعیت علمائے اسلام کے سردار علی محمد قلندرانی، پیپلز پارٹی کے نوابزادہ امیر حمزہ زہری، میر عبدالرحمان زہری، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عنایت اللہ رودینی اور مولانا قمرالدین شامل ہیں۔این اے 256 کی خضدار کی نشست بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اس نشست پر پولنگ 5 اپریل 2026 کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 فروری، جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 4 مارچ اور کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 17 مارچ مقرر کی گئی ہے۔