بلوچستان

کوئٹہ میں گوشت کی گراں فروشی پر کریک ڈان، 70 سے زائد گرفتار

رمضان میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(یو این اے )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر شہر بھر میں گوشت کی سرکاری نرخوں سے زائد فروخت کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کریک ڈان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 70 سے زائد گراں فروش گرفتار کر لیے گئے اور جرمانے کے ساتھ فوری کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلی بلوچستان نے شہری شکایات پر بروقت اور مثر انتظامی ردعمل کو یقینی بنانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button