بلوچستان

بلوچستان کراچی کے نجی اسپتالوں میں بلوچستان کے مریضوں کا علاج بند کر دیا گیا ہے

بلوچستان کراچی کے نجی اسپتالوں میں بلوچستان کے مریضوں کا علاج بند کر دیا گیا ہے
بلوچستان کراچی کے نجی اسپتالوں میں بلوچستان کے مریضوں کا علاج بند کر دیا گیا ہے
بلوچستان کے نجی اسپتالوں نے علاج بند کرنے کے لیے پندرہ دن کی مہلت دی ہے
محکمہ خزانہ بلوچستان نے اب تک ایک ارب روپے جاری کیے پانچ ارب روپے بقایات ادا نہیں کیے جا سکے
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہیلتھ کارڈ پر علاج کی بندش کی خبر کا نوٹس، فوری رپورٹ طلب کرلیا
ہیلتھ کارڈ پر کسی غریب مریض کا علاج بند نہیں ہونا چاہیے، تمام واجبات فوری ادا کرنے کی ہدایت،میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بعض اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کے تحت علاج کی بندش سے متعلق خبروں کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلی نے محکمہ صحت اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کے حکام سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کو معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی نے واضح ہدایت جاری کی کہ ہیلتھ کارڈ پر کسی مریض کا علاج رکنا نہیں چاہیے اور اس ضمن میں تمام اسپتالوں کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریب مریضوں کے علاج معالجے کا سلسلہ ہر صورت جاری رہنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کی مد میں پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم تاحال جاری نہ ہو سکی ہے، جس کے باعث اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چھ ارب روپے کے بقایات واجب الادا ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے نجی اسپتالوں میں بلوچستان کے مریضوں کا علاج بند کر دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے نجی اسپتالوں نے علاج بند کرنے کے لیے پندرہ دن کی مہلت دی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان نے اب تک صرف ایک ارب روپے جاری کیے ہیں، جبکہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود پانچ ارب روپے کے بقایات ادا نہیں کیے جا سکے۔تاہم محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ جلد اسٹیٹ لائف انشورنس کو فنڈز جاری کر دیے جائیں گے اور بلوچستان کے نجی اسپتالوں نے تاحال علاج بند نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button