بلوچستان بھر میں غیر قانونی800 پیٹرول پمپس سیل کردیے،حمزہ شفقات
January 13, 2026
بلوچستان بھر میں غیر قانونی800 پیٹرول پمپس سیل کردیے،حمزہ شفقات
کوئٹہ(یو این اے )ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کے بعد ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے۔حمزہ شفقات نے بتایا کہ صوبے بھر میں اس سلسلے میں ایک وسیع مہم شروع کی گئی ہے اور اب تک 800 سے زائد غیر قانونی پمپس سیل کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی علاقے میں کوئی غیر قانونی پمپ کام کر رہا ہو تو فوری طور پر متعلقہ محکمے کو اطلاع دیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ن داخلہ نے کہا کہ یہ اقدام عوامی تحفظ اور قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، اور ہوم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان تمام معلومات کی بنیاد پر فوری کارروائی کرے گا۔