ایڈیشنل چیف سکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات کا سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان
January 12, 2026
ایڈیشنل چیف سکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات کا سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان
کوئٹہ(یو این اے )ایڈیشنل چیف سکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک سرکاری افسر ہیں اور جہاں ریاست انہیں ذمہ داری سونپتی ہے وہیں خدمات انجام دیتے ہیں، جبکہ وہی کام کرتے ہیں جو قانون ان سے تقاضا کرتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان سے متعلق فیصلے کسی فرد واحد کے نہیں بلکہ حکومتیں اور آئینی و قانونی نظام کے تحت کیے جاتے ہیں۔ محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ دہشت گردی کا تعین کسی کے تعلقِ صوبہ یا نام کے ساتھ کسی ذات کے لکھے جانے سے نہیں بلکہ اس کے عملی کردار اور اعمال سے ہوتا ہے۔انہوں نے اختلافِ رائے کو جمہوری حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختلاف ضرور رکھیے، تاہم دھمکیوں اور اشتعال انگیزی سے گریز کیا جانا چاہیے۔