بلوچستانتازہ ترینپاکستان

نصیرآباد میں گلوکار عبدالوہاب بگٹی پر تشدد، وزیراعلی بلوچستان نے نوٹس لے لیا

نصیرآباد میں گلوکار عبدالوہاب بگٹی پر تشدد، وزیراعلی بلوچستان نے نوٹس لے لیا
نصیرآباد(یو این اے )نصیرآباد میں معروف گلوکار عبدالوہاب بگٹی کو وزیر آبپاشی بلوچستان کے بیٹے بلال عمرانی نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ڈی آئی جی نصیرآباد نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی گلوکار عبدالوہاب بگٹی کے گھر جا کر ان کا بیان ریکارڈ کر رہے ہیں۔ گلوکار نے بتایا کہ بلال عمرانی نے اپنے بنگلے پر بلا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، اور انہوں نے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج اور عوامی تشویش کے پیش نظر پولیس اور ضلعی انتظامیہ واقعے کی تحقیقات میں شدت لے آئی ہے، تاکہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button