قلات اور گردونواح میں سائبیرین شخبستہ ہواں کا راج، شدید سردی کی لہر برقرار
January 9, 2026
قلات اور گردونواح میں سائبیرین شخبستہ ہواں کا راج، شدید سردی کی لہر برقرار
قلات(یو این اے ) قلات شہر اور گردونواح میں سائبیرین شخبستہ ہواں کے باعث شدید سردی کی لہر برقرار ہے، جس کے نتیجے میں سردی کی شدت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ شدید ٹھنڈی ہواں کے باعث ہر شے قلفی کی مانند جم گئی ہے اور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر کر منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ شدید سردی کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ادھر سخت سرد موسم میں بجلی کی طویل 18 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس کی بندش نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے باعث بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔