پاکستان

تمام حقیقی جمہوری قوتوں کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے

ملک کی بہتری کیلئے تمام حقیقی جمہوری قوتوں کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، میاںمحمدشہبازشریف

اسلام آباد(یو این اے )وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے گزشتہ روز وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنمائوں نے آئندہ بھی روابط برقراررکھنے پراتفاق کیا۔ بدھ کے روز وزیراعظم شہبازشریف سے پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی ملاقات میں محمود خان اچکزئی نے وزیرِ اعظم کے بلوچستان کی ترقی کو ترجیح بنانے کے ویژن اور حالیہ سیلاب میں بلوچستان کے متاثرین کی امداد و بحالی پر خصوصی توجہ پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات میں پاکستان کے موجودہ سیاسی ومعاشی حالات سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جاری آئینی ،جمہوری جدوجہد سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف نے کہاکہ ملک کی بہتری کیلئے تمام حقیقی جمہوری قوتوں کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پی ڈی ایم جن مقاصد کے حصول کیلئے بنائی گئی تھی اس کی تکمیل سے ہی پاکستان کوموجودہ حالات سے نکالاجاسکتاہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button