تازہ ترینپاکستان

عمران خان کی بہن نورین نیازی اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل

نورین نیازی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کردیا گیا، جیل حکام

عمران خان کی بہن نورین نیازی اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل
عمران خان کی بہن نورین نیازی اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل

کوٹ لکھپت(یو این اے) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔جیل حکام نے نورین نیازی کو اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق نورین نیازی کو بدھ کے روز طبی معائنے اور علاج کے لیے جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے ڈسچارج ہونے کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button