
خیبر پختونخوا حکومت کے سابق مشیر بیرسٹر سیف نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی نشست حاصل کی، لیکن بانی پی ٹی آئی کے لیے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے راجا ناصر عباس کے اسٹیبلشمنٹ کے اہم افراد سے براہِ راست رابطوں کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ یہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں ہیں۔



