
آواران/کوئٹہ(یواین اے)سیکورٹی فورسز نے آواران میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگردی کوہلاک جبکہ اسلحہ برآمدکرلیاہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روزسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں علاقے میں حالیہ آئی ای ڈی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی موجودگی پر کارروائی کی گئی آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک کیاگیاجبکہ اسلحہ ،گولہ بارود برآمدکرلیاگیاہے ۔بیان میں کہاگیاہے کہ سیکورٹی فورسز دشمن عناصر کی جانب سے صوبے میں محنت سے حاصل ہونے والے امن کو درہم برہم کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بناتے رہیں گے۔



