بلوچستانتازہ ترین

خان آف قلات کا بیٹا محفوظ نہیں تو عام شہری کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں،یونس عزیز

وزیراعلی سرفراز بگٹی نے اس سلسلے میں اپنا وعدہ وفا نہیں کیا

اپوزیشن کا مدارس اور معدنیات ایکٹ پر پرائیویٹ بل اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن لیڈر
اپوزیشن کا مدارس اور معدنیات ایکٹ پر پرائیویٹ بل اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن لیڈر

کوئٹہ (یو این اے)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے ایک اہم اور سنسنی خیز انٹرویو دیتے ہوئے صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال، مدارس بل اور معدنیات کے قوانین کے حوالے سے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر پرائیویٹ بل اسمبلی میں لانے کا اعلان کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے صوبے میں بدامنی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب صوبے میں خان آف قلات کا بیٹا محفوظ نہیں ہے تو عام شہری کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ وہ خود اپنے حلقے خضدار تک بذریعہ سڑک سفر نہیں کر سکتے، اس وقت بلوچستان کا کوئی بھی علاقہ امن کے لحاظ سے محفوظ نہیں رہا۔مدارس بل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں مدارس بل کا ایکٹ شامل تھا جس پر صوبوں نے عملدرآمد کرنا تھا۔ تاہم، جب 26ویں آئینی ترمیم کی دیگر شقوں پر عمل ہو رہا ہے تو مدارس بل پر عملدرآمد نہ ہونا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس سلسلے میں اپنا وعدہ وفا نہیں کیا اور حکومت نے اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوامی حقوق کی بات کی ہے اور کوئی غیر جمہوری بات نہیں کی۔ اپوزیشن لیڈر نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے مدارس بل پر سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو جلد بلوچستان بھر کے دورے کیے جائیں گے اور اس حوالے سے سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button