
بارکھان میں کنویں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملنے کے معاملے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ خاتون کی لاش گراں ناز کی نہیں نوجوان لڑکی کی ہے جس کی عمر 17 سے 18 سال کی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بارکھان میں کنویں سے ملنے والی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لی گئی ہے۔ خاتون کی لاش گراں ناز کی نہیں نوجوان لڑکی کی ہے لاش 17 سے 18 سال کی لڑکی کی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے سول ہسپتال میں پولیس سرجن عائشہ فیض نے خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا لاش مبینہ طور پر محمد خان مری کی بیٹی کی ہے جسے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے،پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق خاتوں کی عمر 17 سے 18 سال ہے، مقتولہ کے ساتھ جنسی ذیادتی اور تشدد کیا گیا ہے خاتون سر پر تین گولیاں ماری گئی ہیں،شناخت چھپانے کے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا ہے۔دھرنے سے خاتون کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 20 فروری کو بارکھان میں کنویں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی لواحقین اور مری اتحاد نے لاشوں کو ریڈ زون میں احتجاجاً میتوں کے ہمراہ دھرنا دیدیا ہے گزشتہ روز کوئٹہ پولیس کی جانب سے صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔



