بلوچستانتازہ ترین

مستونگ ،مسلح افراد کی فائرنگ معروف معالج شیخ حاجی عبدالباقی

انجمن تاجران مستونگ نے واقعہ کے خلاف شٹرڈائون ہڑتال کااعلان کردیا

مستونگ (یواین اے)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف معالج حکیم شیخ حاجی عبدالباقی شہید ہوگئے انجمن تاجران مستونگ نے واقعہ کے خلاف شٹرڈائون ہڑتال کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ سٹی میں پراناقلات روڈ پے نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اندھادند فائرنگ کرکے معروف معالج حکیم شیخ حاجی عبدالباقی کو انکے کلینک کے سامنے شدید زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش تعویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کی ہے۔دوسری جانب انجمن تاجران مستونگ کے صدرثنا ء بلوچ کے جاری کردہ اعلامیہ میںکہاگیاہے کہ مستونگ شہرمیں دن دھاڈے معروف معالج حکیم شیخ عبد الباقی کے قتل کے خلاف شھرمیں شٹر ڈان ہڑتال ہوگی تمام تاجربرادری اپنی دکانوں کواحتجاجابندکرکے شہیدشیخ عبدالباقی کے نمازجنازہ میں شرکت کریں۔انھوں نے شیخ عبدالباقی شہیدکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہایہ انتظامیہ کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button