
کوئٹہ(یو این اے ) سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین کہا ہے کہ میرا خواب بہترین تعلیم ، کوالٹی ریسرچ اور یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لاکر معاشرے میں تعلیم کو پروان چڑھانا ہے۔ بلوچستان کی ترقی کا راز تعلیم کے حصول میں ہے،یہ بات انہوں نے جمعہ کو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے یونیورسٹی میں سیکورٹی انتظامات ، صفائی کی صورتحال سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی بلوچستان کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جو دن رات پر کام کررہی ہے ،
خواتین کی تعلیم ہمارے معاشرے میں نہ صرف معاشی بلکہ معاشرتی حوالے سے بھی اہم ہے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر سے آنے والی طالبات جو یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھ رہی ہیں جو معاشرہ میں بہتر زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ طالبات کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جو ان کی کامیابی کی ضمانت ہوں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور یہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے مشروط ہے ، اور نوجوانوں پر سرمایہ کاری کا مطلب معاشرے میں تعلیم کو پروان چڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا راز تعلیم کے حصول میں ہے اور خواتین کی تعلیم انتہائی اہم ہے تعلیم یافتہ عورت بہتر انداز میں اپنے خاندان کی بحیثیت ماں ، بیٹی اور بہن پرورش کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی بچیاں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بعد اپنی تعلیم کو خیر باد نہ کہیں بلکہ اپنے تعلیم کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بہترین فرد بن کر معاشرے کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب بہترین تعلیم ، کوالٹی ریسرچ اور یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہے اور فیکلٹی ممبران ، اکیڈمک اسٹاف سمیت یونیورسٹی میں سب دن رات اس ادارے کو ا?گئے لے جانے میں اپنے اپنے حصہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



