
گوادر (یواین اے ) حق دوتحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کرلیا انہوں نے کہا وہ گوادر آکر گرفتاری دینگے اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے وہ پارٹی کے مرکزی رہنمامولانا لیاقت بلوچ سے مشاورت کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کا مرکزی امیر مولاناسراج الحق اور لیاقت بلوچ بہت جلد گوادر کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ حق دوتحریک کے کارکنان سے اظہار ہمدردی کرینگے مولانا ہدایت الرحمان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کے زریعے گوادر کے عوام پر شب خون مارا ہے ،خواتین ،بوڑھے اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاگیاگھروں کو میں توڑپھوڑ کی گئی اور حق دو تحریک کے سینکڑوں کارکنان کو پابند سلاسل کردیا گیا ہے انہوں نے کہا گوادر کے عوام کی حقوق کے لیئے وہ ہرفورم پر آوازاُٹھاتے رہینگے اور اس کے لیئے انہوںنے تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان کو بھی دعوت دی ہے مولانا ہدایت الرحمان نے بتایا کہ حق دوتحریک کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں



