تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی پانچ روزہ ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے۔ اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں پانچ ایف آئی آر درج ہیں
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو آج کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ دس عبدالستار بگٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے اعظم سواتی کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور کرلیا جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا کہ شدید سردی میں بزرگ رہنما کے خلاف پولیس گردی قابل مذمت ہے جس طرح میڈیا پر قدغن لگائی گئی اظہار رائے پر پابندی کی اس سے بری مثال کہیں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمے درج نہیں ہو رہا اسکے برعکس تحریک انصاف کی ساری لیڈر شپ مقدمات کی زد میں ہے عمران خان کی کوشش یےکہ این آر او ٹو لینے والوں سے قوم کی جان چھوڑالیں۔ تین روزقبل سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے اسلام آباد سے تحویل میں انہیں لیکر کوئٹہ منتقل کردیا تھا




