
اے این پی نے مسلم باغ کے ضلع کے قیام میں رکاوٹوں کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ، ضلع قلعہ سیف اللہ کے صدر عبدالمالک کاکڑ نے مسلم باغ کے ضلع کے قیام سے متعلق رکاوٹوں کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست امجد خان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کردی گئی ہے اس موقع پر ضلع ہرنائی ضلعی صدر ولی داد میانی اور لسبیلہ صدر منان افغان بھی موجود تھے۔



