
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی۔بیان کے مطابق انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں ویڈیو جعلی ہے، اعظم سواتی سے منسوب ویڈیو اور آڈیو کا تفصیلی تجزیہ کیاگیا، ویڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو فریم فارنزک تجزیہ کیا گیا ہے اور یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل معیار کے فارنزک سے ثابت ہوا ہے ویڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے، چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز اس میں شامل کی گئیں اور فوٹوشاپ کی گئی



