انٹرٹینمنٹتازہ ترینپاکستانکھیل

کپتانوں کے جُھرمٹ میں بابر اعظم کی سالگرہ ’ٹیم کے ساتھ بھی منائیے گا‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج 28 برس کے ہو گئے ہیں۔ ان کی سالگرہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں کچھ یوں منائی کہ اس کے لیے تمام ٹیموں کے کپتانوں کو دعوت دی گئی تھی۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم آج کل میلبرن میں ہے جہاں دوسری ٹیمیں بھی پہنچ چکی ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے سنیچر کو ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مختلف ٹیموں کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ 

تمام کپتانوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

babar azam celebrating
48 سیکنڈ کی ویڈیو میں جہاں کئی ٹیموں کے کپتان دکھائی دیتے ہیں وہیں کچھ ایسا خوشگوار ماحول بھی بنا جو سوشل میڈیا صارفین کی نظر میں خصوصی طور پر آیا۔
ٹوئٹر صارفین خصوصاً جہاں بابر اعظم کو مبارک باد دے رہے ہیں وہیں کچھ ساتھ ہلکے پھلکے جملے اور تصویریں بھی لگا رہے ہیں۔
احمد خان نے ان کی مسکرانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ان کی مسکراہٹ بہت خوبصورت ہے، کسی بچے کی طرح، اور ان کا دل بھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button