تازہ تریندنیا

یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل 5 روز بند رہنے کا امکان

عید الاتحاد کی تعطیلات کے باعث 2 سے 6 دسمبر تک سفارتی دفاتر بند، 7 دسمبر کو دوبارہ کھلیں گے

 

یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل 5 روز بند رہنے کا امکان
یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل 5 روز بند رہنے کا امکان

متحدہ عرب امارات میں 55ویں عید الاتحاد (قومی دن) کی تعطیلات کے باعث پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل پانچ روز بند رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 2 اور 3 دسمبر جبکہ سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے 2 سے 4 دسمبر تک تنخواہ کے ساتھ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری تعطیلات کے بعد ہفتہ 5 اور اتوار 6 دسمبر کو پاکستانی سفارتی مشنز میں معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔

اس طرح پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے بدھ 2 دسمبر سے اتوار 6 دسمبر تک مسلسل پانچ روز بند رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق سفارتی دفاتر پیر 7 دسمبر 2026 کو دوبارہ معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button