
بھارت کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک حقیقی محبت کی کہانی کا آغاز 30 سے 35 سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے، کیونکہ اس سے پہلے کی محبت زیادہ تر ہارمونز اور جسمانی کشش کا نتیجہ ہوتی ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے ہندی سنیما میں پیش کی جانے والی رومانوی کہانیوں پر گفتگو کی اور کہا کہ فلموں میں نوعمری کی محبت کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
پنکج ترپاٹھی کا کہنا تھا کہ نوعمری کی محبت کی کہانیاں دراصل محبت سے زیادہ ہارمونز کے اثرات پر مبنی ہوتی ہیں، جبکہ حقیقی محبت زندگی کے پختہ دور میں شروع ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان جب خود کو اور رشتوں کی اہمیت کو بہتر انداز میں سمجھنے لگتا ہے تو محبت کی حقیقی معنویت سامنے آتی ہے۔
اداکار نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ایسی فلموں کا حصہ بننا چاہتے ہیں جن میں رشتوں کی گہرائی، پختگی اور باہمی سمجھ بوجھ کو اہمیت دی جائے۔



