
کوئٹہ: غوث آباد میں گوبر میدانی کے قریب واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



