تازہ ترینپاکستان

پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

فائرنگ کا تبادلہ 25 منٹ جاری رہا، اسلحہ اور دستی بم برآمد

پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

پشاور کے علاقے خوڑ میرہ باچاخیل میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ کالعدم تنظیم کا کارندہ تاج محمد اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی ٹیموں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 پستول اور ایک دستی بم برآمد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button