تازہ تریندنیا

امریکی فوج کی سابق خاتون اہلکار آوارہ کتوں کے حملے میں ہلاک

جارجیا میں 36 سالہ ایلیسن لین اینڈرسن پر کتوں کے غول کا حملہ، جسم پر مہلک زخم پائے گئے

امریکی فوج کی سابق خاتون اہلکار آوارہ کتوں کے حملے میں ہلاک
امریکی فوج کی سابق خاتون اہلکار آوارہ کتوں کے حملے میں ہلاک

امریکی ریاست جارجیا میں آوارہ کتوں کے غول نے حملہ کرکے سابق امریکی خاتون فوجی اہلکار کی جان لے لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ایلیسن لین اینڈرسن کو جارجیا کے علاقے کارٹرس وِل میں کتوں کے ایک غول نے حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئیں۔

جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق 16 نومبر کو پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقے میں ایک خاتون بے ہوش حالت میں پڑی ہیں۔

پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ایلیسن لین اینڈرسن مردہ حالت میں پائی گئیں۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر مہلک زخموں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button