تازہ تریندنیا

اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

رواں سال 23 حاضر سروس اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی، 17 غزہ جنگ میں شریک تھے

اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں رواں برس خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد گزشتہ 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق 2026 کے دوران اب تک 23 حاضر سروس اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے، جن میں سے 17 غزہ جنگ میں حصہ لے چکے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں 21 جبکہ 2025 میں 22 حاضر سروس اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی۔

رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ سے پہلے اسرائیلی فوج میں خودکشی کرنے والے فوجیوں کی سالانہ اوسط تعداد تقریباً 12 تھی، جو جنگ کے بعد بڑھ کر 20 سے تجاوز کرگئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button