تازہ ترینپاکستان

مصطفیٰ کمال کا نئے صوبوں کے قیام پر زور، پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے ناگزیر قرار

وفاقی وزیر کا پیپلز پارٹی پر جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوجوانوں کا حق مارنے کا الزام

مصطفیٰ کمال کا نئے صوبوں کے قیام پر زور، پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے ناگزیر قرار
مصطفیٰ کمال کا نئے صوبوں کے قیام پر زور، پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے ناگزیر قرارکراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔
یوتھ کنونشن اور پشتون قبائل موومنٹ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ملک کو انتظامی اور معاشی طور پر مفلوج کر رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 16 سال سے سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوجوانوں کے حقوق متاثر کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام سے مختلف علاقوں کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی شہر کو را کے تسلط سے آزاد کروایا ہے اور اب پاکستان کے تمام مظلوم عوام کو ان کے حقوق دلوانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ کوئی ہمیں دھمکیوں سے مرعوب کرسکتا ہے اور نہ ہی لسانی فسادات کروا سکتا ہے۔ تمام زبانیں بولنے والے شہریوں کی جان، مال اور عزت کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button