بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی، صرف ریڈ زون تک محدود ہے، آغا حسن بلوچ

لاپتہ افراد اور ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر سیاسی، قانونی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،سابق وفاقی وزیر

بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی، صرف ریڈ زون تک محدود ہے، آغا حسن بلوچ
بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی، صرف ریڈ زون تک محدود ہے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت اپنی تاریخ کی بدترین، گھمبیر اور بحرانی صورتحال سے دوچار ہے، صوبے بھر میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے اور حکومت کی عملداری صرف ریڈ زون تک دکھائی دیتی ہے۔ زراعت تباہ، صنعتیں اور کاروبار بند جبکہ عوام نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آغا حسن بلوچ نے الزام عائد کیا کہ 47 کے حکمرانوں نے ہزاروں افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کردیا ہے، جبکہ ڈھائی سالہ دور حکومت میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے بقول حکمران اپنے مفادات کی تکمیل میں مصروف ہیں اور لاپتہ افراد کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی تھا، لیکن اسے سیاسی انداز میں حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ موجودہ حکمران نظریاتی سیاست سے وابستہ نہیں بلکہ ہر دور میں جماعتیں تبدیل کرتے رہتے ہیں، جبکہ سیاسی شخصیات بھی اپنے مقف اور وابستگیوں میں تبدیلی کرتی رہتی ہیں۔آغا حسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی جارہی ہے، حالانکہ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی، امن کے قیام اور احساس محرومی کے خاتمے کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے ماہ رنگ بلوچ کے حوالے سے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ماہ رنگ بلوچ ہم سے آگے نکل جائیں یا ہم ان سے آگے نکلیں، بلکہ وہ ہماری پارٹی، بلوچ عوام اور لاپتہ افراد کے مقف کی آواز بن رہی تھیں۔ بی این پی سیاسی، قانونی اور اخلاقی طور پر ان کے ساتھ کھڑی تھی اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بی این پی نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے کچھ نہیں مانگا بلکہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو اٹھایا اور اس حوالے سے کمیشن کے قیام کی بات کی، جس کے نتیجے میں کمیشن بھی قائم ہوا۔ اس معاملے میں کامران مرتضی اور طاہر بزنجو بھی شامل تھے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں حکومت کا حصہ رہتے ہوئے بھی بی این پی نے لاپتہ افراد، محکوم اقوام، ظلم کے خاتمے اور امن کے قیام کی بات کی۔ ان کے مطابق موجودہ حکمران بلوچستان کے مختلف طبقات فکر، شخصیات اور قبائل کو مشتعل کرنے اور ان کی کردار کشی کے ذریعے ایک نیا تنازع پیدا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button