بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ بدانتظامی ہے

گڈ گورننس قائم کرنا ضروری ہے

حقیقی شخصیات کو اعتماد میں لیے بغیر بلوچستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا، نواب غوث بخش باروزئی
حقیقی شخصیات کو اعتماد میں لیے بغیر بلوچستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا، نواب غوث بخش باروزئی

کوئٹہ: سابق نگران وزیراعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات آج کے نہیں بلکہ طویل عرصے سے خراب ہیں، صوبے کے عوام مشکلات اور تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ بدانتظامی ہے۔ صوبے میں گڈ گورننس قائم کرنے اور ہر شخص کو اس کا حق دینے کی ضرورت ہے۔ایک خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کی نیت صاف ہو اور وہ مخلصانہ طور پر کام کریں تو بلوچستان کے مسائل حل کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ اصل ضرورت حق دار کو اس کا حق دینے اور ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا کرنے کی ہے۔ قوم پرست جماعتوں کو بھی اقتدار کے مواقع ملے، لیکن وہ بھی بلوچستان کے معاملات بہتر انداز میں سنبھالنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ وہ بلوچ نہیں ہیں، لیکن بلوچستان کے بیٹے ہیں اور اس سرزمین سے ان کا تعلق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رات کے وقت سبی سے کوئٹہ آئے ہیں، موت کا ایک دن مقرر ہے، اس لیے خوف کے بجائے حالات کا سامنا کرنا چاہیے۔انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال اور خوف کی فضا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداروں نے غلط لوگوں پر ہاتھ رکھا ہوا ہے، جبکہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے حقیقی شخصیات کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button