
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل نے دریافت کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرادی ہیں۔
کمپنی کے مطابق بٹرسیم نارتھ ویسٹ-1 کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ کنویں سے روزانہ 175 بیرل کنڈنسیٹ بھی حاصل ہوگا۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے پاکستان کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
دریافت ہونے والی گیس کو جلد قومی گیس سسٹم سے منسلک کردیا جائے گا۔



