
پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی۔
عدالت نے معزول وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی گئی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔



