شاہد رند کا آغا حسن کو جواب، چار ووٹوں کے بدلے رہائی پانے والے آج کہاں ہیں؟
لاپتہ افراد کے معاملے پر بی این پی نے اپنے دور میں کون سی قانون سازی کروائی؟ شاہد رند

وزیر اعلی بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آغا حسن نے جو باتیں کیں ان کا بھرپور جواب دیا جاسکتا ہے لیکن موصوف بتائیں جنہیں چار ووٹوں کے بدلے رہائی دلوائی آج اس وقت وہ کہاں ہیں؟انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی اور اختر مینگل کی سیاست کا موازنہ نعروں اور تقریروں سے کرنے کے بجائے قانون سازی سے کرلیں، لاپتہ افراد کا معاملہ ہی لے لیں، بی این پی نے مرکز اور صوبے میں کونسی قانون سازی کروائی کہ نوجوان لاپتہ نہ ہوں؟شاہد رند نے کہا کہ اگر اس پر قانون سازی سرفراز بگٹی نے کروائی تو پھر بلوچستان نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں قانون کیوں نہیں بنایا، کیونکہ اس بیانئے کو زندہ رکھ کر ہی سیاست کرسکتے ہیں، بصورت دیگر ایک نشست کی مقبولیت پر صوبے کے مقبول ترین لیڈر ہونے کا دعوی دیوانے کا خواب ہی لگتا ہے۔



