
زیادہ تصاویر، ویڈیوز، گیمز اور غیر ضروری ایپس فون کی اسٹوریج بھر دیتی ہیں، جس سے فون سست ہونے اور بار بار کریش ہونے لگتا ہے۔
اس کے علاوہ ایپس اور ویب براؤزنگ سے جمع ہونے والا کیش ڈیٹا بھی فون کی کارکردگی متاثر کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق غیر ضروری ایپس اور فائلز ڈیلیٹ کرنے اور مناسب اسٹوریج خالی رکھنے سے اسمارٹ فون کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔



