
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران جنگ اور اس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے امریکی ووٹرز کو متاثر کیا۔
ریپبلکن پارٹی کی مڈٹرم انتخابات میں شکست کے بعد سی بی ایس کے پروگرام ’60 منٹس‘ کو اپنے پہلے انٹرویو میں ٹرمپ نے انتخابی نتائج، ایران سے کشیدگی اور امیگریشن پالیسی سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز کی شکست کی ایک وجہ انتخابی مہم میں ان کی عدم موجودگی تھی، جبکہ بعض امیدوار بھی ووٹرز کی پسند حاصل نہیں کر سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں مزید شدت لانے کا نہ ارادہ ہے اور نہ ہی اس کی کوئی وجہ ہے۔ ان کے مطابق ایران کا جوہری مواد ہزاروں ٹن وزنی چٹانوں کے نیچے دفن ہے۔



