
سعودی عرب کے شہر جدہ کے سپر ڈوم میں چار روزہ بین الاقوامی ’حج ایکسپو‘ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا، جس میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک ہے۔
پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کر رہے ہیں۔ وفد میں سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا اور حج مشن کے دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
نمائش کے دوران پاکستانی وفد حجاج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اہم معاہدوں کو حتمی شکل دے گا۔
اس موقع پر پاکستان کی نجی حج کمپنیوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کر رہی ہے۔



