
مسقط: انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث پوری بھارتی ٹیم 46.3 اوورز میں 208 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت نے 85 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ پاکستان کے علی رضا، نقاب شفیق اور رضوان اللہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حمزہ ظہور نے 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، جبکہ حسنین عباس ڈار نے 38 رنز بنائے۔واضح رہے کہ گزشتہ سیزن کے فائنل میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔



