بلوچستانتازہ ترین

قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت مسمار کردی

گلستان میں مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ ایکسیویٹر کی مدد سے چار کمروں پر مشتمل عمارت گرا دی

قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت مسمار کردی
قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت مسمار کردی

قلعہ عبداللہ(یو این اے)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں نامعلوم مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت مسمار کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایکسیویٹر مشین کی مدد سے پولیس چوکی کی عمارت گرانے کا عمل گزشتہ روز شروع کیا تھا، تاہم مشین میں تیل ختم ہونے کے باعث عمارت کا کچھ حصہ باقی رہ گیا تھا۔ آج مسلح افراد دوبارہ موقع پر پہنچے اور باقی ماندہ عمارت بھی مسمار کردی۔ذرائع کے مطابق پولیس چوکی کی عمارت تقریبا چار کمروں پر مشتمل تھی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button